وزارت اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹری اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات اور ملک میں مضبوط میڈیا کا قیام ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر میڈیا مالکان اور صحافتی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نےکہاکہ میڈیا کا مضبوط ہونا کسی بھی حکومت اور ریاست کے مضبوط ہونے کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے اس لیے میڈیا کومزید مضبوط بنانا میری اولین ترجیح ہے۔میرے دروازے میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔میڈیا سے کہتا ہوں کہ وہ حکومت کے حوالے سے جو بھی تبصرہ تجزیہ دینا چاہیں ،ضرور دیں لیکن حکومتی اقدامات کو بھی نمایاں کوریج دیں۔حکومت تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے اور اس حوالے سے وزارت اطلاعات میں وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل ونگ قائم کردیا گیا ہے جس کا کام جلد سب کو نظر آئے گا ۔ڈیجیٹلائزیشن اور نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی پر میڈیا مالکان، ایڈیٹرز ،صحافتی تنظیموں کے نمائند گا ن کی سفارشات حاصل کی جائیں گی اور ان کی سفارشات کو شامل کر کے پالیسیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نوجوانوں کو متحرک کرنے اور سیاست سے ہٹ کر معاشرے سے وابستہ مختلف مسائل کو زیر بحث لا کر ان کے حل کے حوالےسے مقامی یا قومی سطح پراجتماعی حکمت عملی کیلئے ملک کے تمام اضلاع میں نیشنل میڈیا سینٹرزقائم کیے جا رہے ہیں جہاں سیاست سے ہٹ کر ہر موضوع پر مختلف شعبوں کے ماہرین بحث کر سکیں گے جس کی مقامی ،علاقائی اور قومی میڈیا میں کوریج کی جائے گی ۔انھوں نے بتایاکہ ریڈیو پاکستان کی کوریج کو بڑھانے کیلئے اس کے سسٹمز کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری ٹیلی وثرن کے مقبول ڈرامہ سیریزکی پارٹ ٹو سیریز شروع کی جائیں گی جو قسط در قسط ناظرین کو دکھائی جائیں گی اس ضمن میں پی ٹی وی انتظامیہ تیزی سے کام کر رہی ہے ۔
میڈیا مضبوط بنانااولین ترجیح ہے،وفاقی سیکرٹری اطلاعات
Facebook Comments