imran khan ka naam channels par nashar karne par koi pabandi nahi

میڈیا مالکان کو جون تک تمام ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ۔۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم قلم کی طاقت کو وطن کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ، ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت صحافیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی این ایس کی سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ صحافی صحافت کو مقصد پیشہ سمجھ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس وقت میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے ، وزیراعظم عمران خان اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو اشتہارات کی مد میں کچھ ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ جون تک باقی ادائیگیاں بھی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت صحافیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم مضبوط صحافت کو جمہوریت کیلئے لازم قرار دیتے ہیں، میڈیا حکومت کے منشور میں اہم کردار کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس کو ایڈورٹائزمنٹ پالیسی بھیجی ہے، وہ اس حوالے سے جلد تجاویز دے ،بد قسمتی سے ہم ایک دوسرے کی بات کو سمجھ نہیں پار ہے دوبارہ مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ،میڈیا مالکان وزارت اطلاعات و نشریات کی طاقت ہے میڈیا کے بغیر حکومت کا وجود ادھورا ہے سینیٹرل میڈیا پالیسی پر اختلافات اور نمبر گیم بھی مل بیٹھ کر ہی حل کی جاسکتی ہے مارچ میں حکومت چھ سیکٹروں کو محترک کر نے جارہی ہے جس سے بزنس ملے گا ۔میڈیا ورکرز پریشانیوں کا شکار ہیں مالکان کے رویئے اور عمل سے نالا ں ہیں ان کا خیال ہے کہ حکومت مالکان سے حق لے کر دینے میں سنجیدہ نہیں، میڈیا ریاست کا ستون ہے، اب ابلاغ کی جنگ ہے جس قوم نے میڈیا کی جنگ لڑنا سیکھ لی وہ ہی کامیاب ہو گا ،میڈیا ورکرز کے تحفظ میں مالکان کردار ادا کریں حکومت اپنے فرائض سے کوتاہی نہیں برتے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملات میں شفافیت لاکر حق دار کو اس کا حق پہنچائیں گے، سوشل میڈیا ریگولیشنز کے حوالے سے کام جاری ہے، تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا کو سماجی کاروباری ذمہ داری کے تحت عوامی مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں

How to Write for Imran Junior website

کردار ادا کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری کو پاکستانی قوم نے طاقتور دشمن کو للکارا، اپنی خود مختاری اور خودداری کا تحفظ کرتے ہوئے ناقابل تسخیر ہونے کا مظاہرہ کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں