Media Malkaan ke khilaaf supreme court jane ka faisla

میڈیا مالکان کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ۔۔

صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت, صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا. اجلاس میں صحافی رہنماؤں, سینئر صحافیوں اور کارکنان نے شرکت کی. اجلاس میں اشاعتی اور نشریاتی اداروں سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا.  اجلاس میں ان مسائل کو سنگین صورتحال قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے جامعہ لائحۂ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا.  اجلاس میں نقصان کے دعویدار میڈیا مالکان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.  اجلاس میں طے کیا گیا کہ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی جائے گی کہ انسانی بنیادوں پر نقصان کے دعویدار اداروں کے مالکان کی بینک سٹیٹ منٹس,  ٹیکس تفصیلات سمیت آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں. یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا مالکان کے خلاف ایف بی آر اور نیب چیئرمین سے ملاقات کر کے ان کے اثاثوں اور آمدنی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا. یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو چینلز اور اخبارات بڑی تعداد میں کارکنوں کو نوکریوں سے فارغ کر رہے ہیں انہیں سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کی روشنی میں مالکان سے لے کر کارکنان کو شیئرز کی صورت میں مالکانہ حقوق دلانے کے لئے قانونی جنگ لڑی جائے گی.  اجلاس میں نائب صدر سعدیہ کمال,  شہریار خان,  عبدالرزاق سیال,  فیصل حکیم,  نمود مسلم,  خالد ملک,  بابر ملک,  صفدر کلاسراسمیت دیگر نے شرکت کی۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں