پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے ملاقات کی اور انہیں الیکٹرانک میڈیا میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مالکان میڈیا کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مجبور کریں کیونکہ جو بھی ادارے غیر قانونی غیر آئینی اقدامات کرتے ہیں تو پیمرا کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے انہیں روکے ملازمین کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت ادا نہیں کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ایسے مالکان کی پیمرا چیکنک کرے جو اپنے آپ کو نقصان میں ظاہر کرکے کئی کئی ماہ کی تنخواہیں دینے سے گریزاں ہیں ۔۔ جس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کوشش کی ہے وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرینگے انہوں نے کہا کہ میں نے مالکان سے کہا ہے کہ وہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔۔انہوں نے کہا کہ جو ہم نئے لائسنس دینے جا رہے ہیں ان مالکان سے بھی ہم نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کو بروقت معاوضہ ادا کریں محمد سلیم بیگ نے پرویز شوکت سے اتفاق کیا کہ مالکان کو نقصان نہیں ہو رہا ہے حکومت کی طرف سے بھرپور اشتہار مل رہے ہیں اور اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر سے بھی اشتہار مل رہے ہیں تنخواہوں کو ادا نا کرنا سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر مالکان سے رابطہ کرکے انہیں مجبور کرونگا کہ وہ تنخواہیں ادا کریں۔۔
میڈیا مالکان نقصان میں نہیں، چیئرمین پیمرا۔۔
Facebook Comments