Media Malikan ko Action Committee ki Warning

میڈیا مالکان کو ایکشن کمیٹی کی وارننگ جاری۔۔

صحافی مزدور ایکشن کمیٹی نے ان اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مختلف میڈیا ہائوسز سے ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز نے کئی کئی ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واضح طور پر میڈیا مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انھوں نے ڈائون اور رائٹ سائزنگ کے نام پر صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کے دیگر شعبوں سے وابستہ ملازمین کی چھانٹیوں کا کوئی نیا سلسلہ شروع کیا اور ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا نہ کیں تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ماضی کی نسبت شدید احتجاج۔ میڈیا ہائوسز کا گھیرائو اور عدالتی کارروائیوں کا بھرپور آغا زکیا جائے گا اور اس مرتبہ شروع کی جانے والی تحریک کو اپنے تمام حقوق کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سندھ۔ پنجاب۔ بلوچستان۔ کے پی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چھانٹیوں سے متعلق ان اطلاعات کا فوری نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ میڈیا مالکان ملازمین کی کسی صورت کوئی حق تلفی نہ کرسکیں اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا تو تمام صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی ذمے دار ہوگی اور ملک بھر کے صحافی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں