media malikaan workers ko mawuzo ki adaigiyan yaqeeni banaen

میڈیا مالکان ورکرز کو معاوضوں کی ادائیگیاں یقینی بنائیں، سندھ ایکشن کمیٹی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس کنوینئر مظہر عباس کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں ھوا اجلاس میں یی ایف یو جے سندھ کی قیادت کراچی یونین آف جرنلسٹس ،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جملہ رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں سندھ میں میڈیا ورکرز پر ٹارگٹڈ حملوں جان محمد مہر سمیت قتل ھونے والے صحافیوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا اجلاس میں میڈیا مالکان کی جانب سے سندھ میں میڈیا ورکرز کو معاوضوں اور سیفٹی کے حوالےسے ناقص اور ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کی جس کے باعث آئے روز افسوسناک واقعات رونما ھو رھے ھیں  اور مطالبہ کیا ھے کہ  وہ میڈیا ورکرز کے تحفظ اور معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اجلاس میں احتجاجی تحریک کو تیز کرنے اور صحافیوں کےقتل کے محرکات کا جائزہ لیکر باقاعدہ مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی اس حوالے سے سندھ کی تینوں یوجیز کو ٹاسک دے دیا گیااجلاس میں عیدالاضحیٰ کے بعد ایف ای سی اجلاس بلانے پر پی ایف یو جے کی قیادت کا شکریہ ادا کیا سندھ ایکشن کمیٹی کااجلاس ھر پندرہ روز(ایک ماہ میں دو بار) میں بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا اجلاس میں پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان ممبران ایف ای سی جاوید اصغر چوھدری خالد کھوکھر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سکھر پریس کلب کے صدر ظہیر لودھی حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اقبال ملاح  شائستہ  سوریو کے یوجے ایڈھاک کمیٹی کے سابق چیئرمین وسابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران کے یو جے کی نائب صدر نادرہ مشتاق  نصیر احمد اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں