کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامد الرحمٰن اور سیکریٹری سید نبیل اختر نے جنگ، نئی بات، امت اور ایک نیوز سمیت دیگر اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید مذمت کی ہے۔۔انہوں نے ہنگامی بنیادی پر تنخواہوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی وزارت اطلات اور چیئرمین پیمرا سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کے یو جے دستور کے رہنماؤں نے ملازمین کی فوری تنخواہوں کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے صحافیوں کو سحر و افطار میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بچوں کی فیسوں اور گھروں کے کروائے ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ماہ مقدس میں ان اداروں کو اپنے ملازمین کو اضافی سہولیات فراہم کرنی چاہیے لیکن ان اداروں میں ملازمین کو دو دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزارت اطلاعات اپنے اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں جس میں سرکاری اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا گیا تھا اور ان اداروں پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ اپنے ملازمین کو فی الفور تنخواہیں ادا کریں۔ کے یوجے دستور کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ان اداروں کی جانب سے ماہ رمضان میں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ان اداروں کےباہر احتجاج کی کال دیں گے۔۔

میڈیا مالکان رمضان میں تنخواہیں ادا کردیں، کے یوجے دستور۔۔
Facebook Comments