media malikaan pemra tarmeemi bill se khush

میڈیا مالکان پیمرا ترمیمی بل سے خوش۔۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں شامل ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کی گئی ہیں۔پی بی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ترامیم کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ ملازمین کو ملک کے قوانین کے مطابق ان کے واجبات وقت پر ادا کیے جائیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک (میڈیا) انڈسٹری کی بقا اور جعلی خبروں کے عنصر سے نمٹنے کیلئے کچھ ترامیم ضروری تھیں۔ پی بی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لینے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی کاوشوں کو بھی سراہا۔دریں اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا ترمیمی بل کو مسترد کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں