پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد ملکی میڈیا کو بدنام کرنا ہے فواد چوہدری، شہباز گل اور حماد اظہر مسلسل جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا ہے میڈیا مخالف مذموم مہم بند نہ کی گئی تو اپنے آئینی حقوق کا استعمال کرینگے اور انکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائیگاپی بی اے اور اے پی این ایس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سوشل میڈیا پر فتنہ انگیز مہم پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مہم میں اشتہارات کا انتہائی مبالغہ آمیز حجم بتایا جا رہا ہے، میڈیا کی دیانت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں پی بی اے اور اے پی این ایس نے عمران خان سے جعلی خبریں پھیلانیوالے پارٹی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)