media ki azadi jamhooriat ka buniyadi juz hai

میڈیا مالکان کی جانب سے شرجیل میمن سے اظہار تشکر۔۔

میڈیا اداروں نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات کو اسٹریم لائن کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کے نام لکھے ایک خط میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے دور میں میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز ہوا ہے اور ادائیگیاں بروقت ہو رہی ہیں۔ اے پی این ایس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کی طویل عرصہ سے واجب الادا رقم کا معاملہ نمٹانے کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس میں اب تیزی بھی لائی گئی ہے کہ ادائیگیاں بروقت ہو سکیں۔ تنظیم نے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے بجٹ میں اضافے پر شرجیل میمن کا شکریہ بھی ادا کیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی فراہمی کے عمل میں شفافیت لانے اور محکمہ میں بدعنوانی کے خاتمے پر بھی شرجیل میمن کے کردار کو سراہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں