Muhammad Ahmed

میڈیا میں برطرفیاں،ایک اہم سوال۔۔

بلاگ:  محمد احمد(لالہ)۔۔

پاکستان میں میڈیاانڈسٹری کے جو حال ہیں وہ کسی سے ڈھکاچھپا نھی۔ اب جب نوبت صحافیوںکوفارغ کرنے پر آئی توہرطرف کہرام برپا ہے ۔ کوئی یہ نہیں سوچ رہا کہ جن لوگوں کو نکالا جارہا ہے ان کی جگہ پر کون کام کرے گا۔ تو دیکھیں جناب، ان کی جگہ ان کے ہی ساتھی ایک کے ساتھ ایک اور کام لے کر اپنی نوکری بچارہے ہیں۔

جب کوئی رپورٹر یا اسائنمینٹ ایڈیٹرادارے سے فارغ کیا جاتا ہےتو اس کا کام کسی دوسرے رپورٹر یا اسائنمینٹ ایڈیٹر کو دے دیا جاتا ہے جسے وہ ہنسی خوشی کرنے پر تیار بھی ہوجاتے ہیں۔۔صرف اس لئے  کہ  اس کی نوکری بچ جائے۔۔

کیایہ غلط نہیں؟

کیا میڈیا کے  یہ دوست اپنے اس ساتھی کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں؟

کیا میڈیا کے  یہ دوست اپنے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں؟

کیا میڈیا کہ ان دوستوںکو ایسا کرنا چاہیے؟

میں میڈیا کی اس فیلڈمیں نیا ہوں مجھے ان سوالات کا جواب دینے میں کچھ ٹائم لگے گا۔ مگر بہت سے دوست اس میڈیا فیلڈمیں بہت پرانے ہیں۔ کیا ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہے؟۔۔(محمداحمد(لالہ))۔۔

HOw to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں