وفاق اور صوبائی حکومتوں نے سرکاری اشتہارات کی مد میں طویل عرصے سے واجب الادا رقوم میڈیا انڈسٹری کو اب تک نہیں دی۔اس بارے میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن( پی بی اے) کی ہر ممکن کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔پی بی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کی رقوم نہ ملنے کے سبب میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔اعلامیے کے مطابق حکومت کو اس سنگین صورتحال کا احساس دلانے کے لیے اب اشتہاری مہم چلائی جائے گی۔مہم کی منظوری پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن( پی بی اے)، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے دی ہے۔
Facebook Comments