media maalikaan ko qaima committee ijlaas mein shirkat ki daawat

میڈیامالکان کوقائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت۔۔

قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئر مین جا وید لطیف نے کہا ہے کہ پر نٹ و الیکٹرانک میڈیا کو آئین و قانون کے مطا بق آزادی دیئے بغیر سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ،پیر کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیمرا کمزور ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو تے ہیں ، چیئرمین کمیٹی نے فردوس عاشق کومخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا تب ہی ذمہ داری کا مظا ہرہ کر یگا جب آپ ان کو اعتما د میں لے کر چلیں گے ،آپ نے تو شاید پیمرا کو قواعد و ضوابط پر چلنے کی ہدایت کر رکھی ہو مگر کو ئی توا نہیں ہدایت کر رہا ہے ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ڈنڈے یا پتھر کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرے ، میڈیا نے عورت مارچ پر مثبت کردار ادا کیا ،پیمرا ایڈوائزری پر الیکٹرانک میڈیا نے عورت مارچ پر مثبت کردار ادا کیا ہے تا ہم یہ بھی المیہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر شخص نے اپنی عدالت لگا رکھی ہے ، حکومت سوشل میڈیا قوانین پر کام کر رہی ہے ،کمپینوں کے تحفظات کے بعد سوشل میڈیا قوانین پر نظر ثانی کی جارہی ہے ،معاون خصوصی نے عورت مارچ کے منتظمین کو اجلاس میں بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ منتظمین سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، یہ وہ بخار ہے جس کا چڑھنے

سے پہلے علاج ضروری ہے،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عورت مارچ کی نمائندگی 2 فیصد ہے ہم 98 فیصد نمائندگی والوں کو بھی بلاتے ہیں،کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ہفتے عورت مارچ، حیا ءمارچ اور تکریم نسواں کے نمائندگان کو سنے گی، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں میڈیا مالکان کو بھی شرکت کی وعوت دی ہے،تا ہم پی بی اے کے پانچ عہدیدارو ں کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی با ضا بطہ دعوت دی گئی ہے،۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں