media logic rating alottment server shutdown

میڈیا لاجک کا ریٹنگ دینے والا سرور بند۔۔۔

سپریم کورٹ نےتاحکم ثانی میڈیا لاجک کونجی ٹی وی چینلزکی ریٹنگ جاری کرنے سے روک دیا،،،رینٹنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوافسر نے غیرمشروط معافی مانگ لی،،،توہین عدالت میں فردجرم عائد کرنے کا معاملہ آئندہ سماعت تک موخرکردیاگیا،،،سپریم کورٹ میں میڈیا ریٹنگ کیس کی سماعت ہوئی،،،عدالت نے میڈیالاجک کا سروربند کرنے کا حکم دیا،،،سی ای او میڈیا لاجک نے توہین عدالت کیس میں  غیر مشروط معافی مانگ لی،،،انکا کہناتھا کہ ہم ایمانداری کیساتھ اپنا کام کررہے ہیں، ،،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایمانداری عمل سے ظاہر ہوتی ہے،، ، پیسے لیکر ریٹنگ دی جاتی ہے،،،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی،،،ہم معافی نامہ مسترد کرتے ہیں،،،غیر مشروط معافی غلطی تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔نہال ہاشمی کیس میں کہہ چکے غلطی تسلیم کرنے پر سزا ہوتی ہے،،،کسی کوکھلی چھٹی نہیں دے سکتے،،،عید کے بعد فرد جرم عائد کریں گے، ،، فریقین مل کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو ہم توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیں گے، ،،تمام فریقین  تجاویز مرتب کریں ، ،،پیمرا بھی اپنی تجاویز پیش کرے،،،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پیمرا ریٹنگ کیلئے سسٹم قائم کرے، ،،پرائیویٹ کمپنیوں کو اتنے پیسے نہ کمانے دیں،،،جتنی گالیاں دی جاتی  ہیں اتنی ریٹنگ زیادہ ہوتی ہے، ،،ہم اجارہ داری ختم کریں گے،،،وکیل پی بی اے  نے کہا کہ پی بی اے کل کے عدالتی آرڈر کے بعد سمجھ چکی ہے، ،،چیف جسٹس نےدنیانیوز کے مالک میاں عامرسے مکالمے میں کہا کہ  میاں صاحب کل میرے خلاف پروگرام کر لینا،،،میاں عامرنے جواب دیا کہ وہ ایسانہیں کریں گے،،،ایک چینل کے وکیل کا کہناتھا کہ 16 بگ بوائیز نے سسٹم کنٹرول کررکھا ہے، ،،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ  دوبگ بوائیز ہیں جو پورے سسٹم کو کنٹرول کرتے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ نوے دن میں پیمرا ریٹنگ کے حوالے سے طریقہ کار بنا لے گی،،،کیس کی سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں