سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک سمیت تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ریٹنگ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔۔ عدالت نے میڈیا لاجک کے سی ای او سلمان دانش کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا۔۔ جب کہ میڈیا لاجک کے دفاتر سیل کرنے کا حکم بھی واپس لےلیاگیا۔۔۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ۔۔ریٹنگ جاری کرنے والی کمپنیاں روزانہ کی بنیادوں پر ریٹنگ پیمرا کو فراہم کرے، پیمرا ریٹنگ کا ڈیٹا اپنی ویب سائیٹ پر جاری کرے۔۔اشتہاری کمپنیاں صارفین کو اشتہار کے معاملے میں مشورہ دینےمیں آزاد ہوں گی۔۔پی بی اے کا کوئی رکن پیمرا کی ریٹنگ بورڈ آف گورنرز میں نہیں بیٹھ سکتا۔۔عدالت نے قرار دیا کہ پی بی اے کی رکنیت نہ رکھنے والے چینل بھی ریٹنگ کے حقدار ہوں گے۔۔میڈیا ریٹنگ کے ھوالے سے کوئی کمپنی بعد میں رجسٹرڈ ہونا چاہے تو اسے اختیار حاسل ہے۔۔پیمراتین دن میں ریٹنگ کمپنیوں کو رجسٹرڈ کرکے طریقہ کار واضح کرے۔
میڈیا لاجک کے خلاف توہین عدالت کا حکم واپس
Facebook Comments