media logic company shutdown

چینلز کا دھندا بند، ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک بند۔۔؟

سپریم کورٹ نے چینل ریٹنگ فراہم کرنے والے ادارے میڈیا لاجک کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں اور  میڈیا لاجک کو ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا لاجک کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے ریٹنگ کرائی جائے۔۔میڈیا لاجک کے سی ای او سلمان دانش کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس  جاری کردیا  گیا ،سپریم کورٹ نے سلمان دانش کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ میں  ریٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران جسٹس اعجاز الااحسن  نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا لاجک نے ریٹنگ کے لئے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے،پی بی اے اور میڈیا لاجک کے معاہدے میں لکھا ہوا ہے ، جو ممبر نہیں ہوگا اسے ریٹنگ نہیں دی جائے گی، کیا کسی اور جینے کا حق نہیں۔۔ سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں