وفاق ،چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے اطلاعات و نشریات کے وزراء و ترجمانوں نے کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئےمشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنانے،کرونا وائرس بارے خوف و ہراس پر قابو پانے اور فیک نیوز کی تدارک کیلئے صوبائی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاہے، قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کو عام کرنے اور انسداد کرونا مہم کیلئے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے 5کروڑ روپے سے خصوصی فنڈ قائم کر دیا ہے ، اطلاعات کی صوبائی وزارتیں بھی اس میں اپنا حصہ ڈال سکیں گی، بیرون ملک سے آنے والی امداد ، وزیراعظم ریلیف پیکیج ، این ڈی ایم اے امدادی پلان کے تحت تمام صوبوں کو مساوی امداد کی تقسیم کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ، چین کے ڈاکٹروں اور تکنیکی ٹیم سے تربیت اور استعدا کار بڑھانے کے شعبے میں بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا ، تمام صوبائی وزارت اطلاعات کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد کے بارے میں صوبائی اور مرکزی سطح کے میڈیا تک بروقت پہنچائیں تاکہ عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت کو کم سے کم کیا جاسکے ، تمام صوبائی حکومتوں نے صحت، سکیورٹی اور میڈیا سے متعلق امور کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری کردیئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا کے بقایا جات یکمشت ادا کرنے اور ان سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے چیک وصول کرنے کیلئے چند دنوں میں مل کر بیٹھیں گے،صوبائی اطلاعات کی وزارتیں بھی اپنے اپنے صوبوں کے میڈیا ہائوسز کے بقایا جات کو حتمی شکل دیکر اس مسئلے کے مستقل حل کی طرف جائیں گی ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت وزراء اطلاعات و ترجمان کی ویڈیو کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان ،سندھ کے مشیر اطلاعات و نشریات ناصر شاہ ، خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر ، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی ، گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات فدا حسین ، آزاد وجموں کشمیر کے وزیر اطلاعات و نشریات مشتاق منہاس شریک ہوئے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس کا مقصد وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اقدام کے حوالے سے مل بیٹھ کر لائحہ عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے عمل درآمد کیلئے قابل عمل پلان ترتیب دینا ہے جس کے ثمرات نچلی سطح پرتک پہنچ سکیں ،غذائی تحفظ ، لاجسٹک ، ترسل ، ٹرانسپورٹ، میڈیکل آلات کی خریداری اور دیہی علاقوں تک مکمل رسائی اور حفاظتی انتظامات جیسے سنجیدہ چیلنیجز سے بھی نبردآزما ہونے کیلئے تمام صوبے مل بیٹھے ہیں ، کوویڈ 19 منسٹریل وٹس ایپ گروپ تشکیل دیدیا ہے ،تمام صوبائی وزراء اطلاعات نے معلومات کا تبادلہ بھی شروع کردیا ہے ،فیک نیوز کے تدارک کیلئے پی آئی ڈی میں کرونا بسٹرڈ، سینٹرل نیوز پورٹل بھی بنا دیا ہے، مصدقہ اطلاعات کیلئے کورونا کمبائنڈ گروپ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ وزراءاطلاعات کی جانب سے آنے والی معلومات میڈیا تک پہنچائی جاسکیں،میڈیا اموات کیساتھ ساتھ وائرس سے صحت یاب ہونیوالی خبروں کو بھی اجاگر کرے ،تمام صوبائی وزراء اطلاعات اپنے اپنے صوبے کے میڈیا کے ساتھ روابط کو یقینی بنائیں ،وفاق اور صوبے ایک صفحے پر کھڑے ہیں،میڈیا کے اندر ورکرز اورمالکان کی مشکلات سے آگاہ ہیں ، ایک تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے یا بقایا جات ادا نہیں کیے جارہے ہیں، دوسری طرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کوتنخواہیں اور بقایا جات نہیں مل رہے ، اس میں کافی حد تک چیزیں حقیقت بھی ہیں اور کچھ مفروضے ہیں ، تمام صوبے میڈیا کے بقایاجات کا معاملہ حل کریں ،اے پی این ایس ،پی بی اے ،سی پی این ای کو کہا ہے کہ تین تین لوگ نامزد کردیں ،حفیظ شیخ کے ساتھ بیٹھ کر بقایا جات کی نشاندہی کر کے ایک ہی دفعہ ادائیگی کی جائے ،ان ادائیگیوں میں تنخواہوں اور بقایا جات کے چیکس کو بھی یقینی بنایاجائے گا، وزیراعظم کی ہدایات پرمعاشی ریلیف پیکیج کے اندر ایک پلان آف ایکشن کے تحت اس مسئلے کو حل کرنے جارہے ہیں ، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت انسداد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا کیلئے 32کروڑ ریلیز کر دیئے ہیں ، خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات و نشریات اجمل وزیر نے کہا کہ صوبائی وزارت اطلاعات نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے فیلڈ رپورٹرز کے کوائف مانگے ہیں تا کہ انھیں خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں ، انہوں نےصحافیوں کیلئے کٹس فراہمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ، سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر شاہ نے تجویز دی کہ وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس آئندہ ہفتے کی بجائے تین دنوں بعد بلائی جائے تا کہ اطلاعات کے تبادلے اور وفاق کی پالیسوں پر بہتر انداز سے آگے بڑھایا جاسکے، بیرون ملک سے آنے والی امداد ، وزیراعظم ریلیف پیکیج ، این ڈی ایم اے امدادی پلان کے تحت تمام صوبوں کو مساوی امداد ملنی چاہیے ، فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ بیرونی امداد کو اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں اور صوبے کو بھجوانے والی تفصیلات بھی اپ لوڈ کی جاہیں ،وفاقی حکومت تمام امدادی پیکیج کی صوبوں میں مساوی تقسیم کو یقینی بنائے گا ،پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میڈیا مالکان سے مکمل رابطہ میں ہیں ، جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو فعال کررہے ہیں،پنجاب میں گذشتہ 10سالوں کے دوران ہمارے خلاف جاری کیے گئے اشتہارات کے 90فیصد بقایا جات ادا کر دیئے ہیں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمیڈیا ہائوس کے اشتہار روک لئے جاتے ہیں ،سوشل میڈیا پر غلط اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں،فردوس عاشق نے کہا کہ پی آئی ڈی میں کرونا وائرس فیک نیوز کے حوالے سے بسٹرڈ بنادیا ہے، صوبائی وزارت اطلاعات ایسی افواہوں کو سامنے لائے ، پی آئی ڈی تمام ٹی وی چینلز پر اس کی وضاحت یقینی بنائے گی ۔
میڈیا کو یکمشت ادائیگیاں جلد کرینگے، فردوس عاشق اعوان۔۔
Facebook Comments