sach ya kahani farz kahani

میڈیا کو تبدیل کرنے کی ضرورت۔۔

تحریر: سید بدرسعید۔۔

ایک بات تو طے ہے کہ اب میڈیا کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں میڈیا انڈسٹری میں نۓ نوجوانوں کی ایک پوری کھیپ تیار کرنی ہو گی ۔ وہ لوگ جو زمانے کے مزاج اور ریٹنگ کے بدلتے ٹرینڈ کو سمجھ سکیں ۔ جو حوصلہ مند ہوں ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جانتے ہوں اور سمارٹ کمیونیکیشن کو اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہوں ۔ میڈیا کی گیم اب چار الفاظ لکھنے یا بولنے کی گیم نہیں رہی ۔ اب بیک وقت کئے محاذوں پر لڑنا ہو گا ۔ آپ نہ مارکیٹنگ کو نظر انداز کر سکتے ہیں ، نہ ای میڈیا کی اہمیت کو کو اور نہ ہی پرانے آئیڈیاز کو نئی مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ صحافت کا سفر جرنلزم سے ہوتا ہوا ماس کمیونیکیشن سے آگے چلا گیا ہے اور  صحافی کا سفر جرنلسٹ کی حدوں کو پار کر کے کمیونیکیٹر تک پہنچ چکا ہے ۔ بدقسمتی سے اب مارکیٹ  جن نئے  پہلوؤں کا تقاضہ کر رہی ہے ابھی تک اس جانب  توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جاتے ہیں ۔ اب نئے لوگوں کو نئے انداز سے تربیت دینے کی ضرورت ہے اور یہ کام انسٹی ٹیوٹ خود کو اپ ڈیٹ کئے بنا نہیں کر سکتے (سید بدر سعید )

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں