media ko parliament mein daakhlay ki ijazat ka mutaalba

میڈیا کوپارلیمنٹ میں داخلے کی  اجازت کا مطالبہ۔۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی میڈیا کی آزادی کے اقدامات کریں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابقہ ڈکٹیٹر اسپیکر نے پارلیمانی رپورٹر کا دفتر بند رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی میڈیا کی آزادی کے اقدامات کریں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میڈیا کو پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں