pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

میڈیا کو مکمل آزادی ہے،فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جرمنی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان خطے کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں میڈیا کو آزادی حاصل ہے، جرمنی کے فلم ساز اور ڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں اور کیمرے کی آنکھ سے سلسلہ ہمالیہ کی خوبصورتی دریافت کریں۔ یہ بات انہوں نے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جنہوں نے یہاں وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےجرمنی کی فلم اور ڈرامہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ زوم میٹنگ کے انعقاد کی تجویز دی، جرمن سفیر نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کو حتمی شکل دینے کے لئے موجودہ جمہوری حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں