وفاقی کابینہ نے سزا یافتہ اورمفرور افراد کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی لگانے اور انہیں ہیرو بنا کر پیش کرنے کو روکنے کے لیے قانون سازی کا اصولی فیصلہ کرتےہوئےکہا ہے کہ قوم کولوٹ کرمیڈیا پر مسیحا بننے کیخلاف قانون بنایا جائے گا۔قانون سازی وزیر قانون پیمرا اور میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جائے گی‘ مریم نوازکانام ای سی ایل سے نہیں نکالاجائے گا‘ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چور اور ڈاکو میڈیا کی زینت بنیں گے تو کرائم کم نہیں ہوگا‘جیلوں سے سزائیں کاٹنے کے بعد وکٹری کا نشان بنانے والوں سے متعلق قوم پر حق اور سچ واضح ہونا چاہئے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے اشتہاری ملزمان اور سزا یافتہ افراد کے بیانات چلائے جانے اور قانون کو مطلوب ایسے افراد کو غیر ضروری پروجیکشن دینے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں کہیں بھی ملزمان اور خصوصاً ایسے ملزمان جن پر قومی خزانہ کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہو یا سزا یافتہ ہوں ایسے افراد کو میڈیا کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملتی۔
میڈیا کو مزید کنٹرول کیلئے قانون سازی کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments