Media ko Koi Raqam Wajib ul Ada Nahi Firdous Ashiq Awan

میڈیا کی کوئی رقم واجب الادا نہیں،فردوس عاشق

وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا اور صحافیوں کی بے چینی سے لا تعلق نہیں رہ سکتے ان کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے اور اپنی ترجیحات طے کی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ موجودہ حکومت 1اعشاریہ 9ارب روپے کے اشتہار میڈیا انڈسٹری کو دے چکی ہے اور اس وقت اشتہارات کی مد میں کوئی رقم واجب الادا نہیں ہے۔سابقہ حکومت نے ووٹ لینے اور اشتہاری مہم کے لیے قومی خزانے کے منہ کھول کر میڈیا مالکان پر نچھاور کئے۔ ہم اپنے خلاف چھپنے والے اشتہار کے بل بھی دینے کو تیار ہیں۔ اب اشتہارات کے بل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان اور میڈیا ایسوسی ایشنزکے ساتھ مشاورت کریں گے۔ویج بورڈ میں نامزد حکام سے میٹنگ ہوئی ہے۔ عارضی ویج ایوارڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔آئندہ مہینوں میں مستقل ویج ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں