media apne per par kulhari mar rha hai

میڈیا کوکردار کشی کیوں نہیں روکاجاسکتا؟؟

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارنے پرقومی اسمبلی میں بحث ہوتی رہی جس میں میڈیا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔سیاستدانوں کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئے لیکن کیا سیاستدان ایک دوسرے کی کردارکشی زیادہ کرتے ہیں یا اس میں میڈیا کا کردار زیادہ ہے، اگر میڈیا کا کردار زیادہ ہے تو پاکستان کے بہت سے ادارے میڈیا پر بہت سی پابندیاں لگاتے رہتے ہیں تو اس معاملہ میں پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات آج تک ثابت نہیں ہوسکے کیا وہ الزامات کردار کشی کے زمرے میں نہیں آتے ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور کرپشن پر بات کرنا پگڑی اچھالنا نہیں ہے، جعلی خبروں اور بلیک میلنگ کی روک تھام بھی کرنا ہو گی۔ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وفاقی وزراء بتائیں انہوں نے کسی جماعت کی قیادت کو بخشا ہے،وزیر نے جن صحافیوں پر ہاتھ اٹھایا انہوں نے پی ٹی آئی حکومت بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا،اگر آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو سپورٹ نہیں کریں گے تو یہاں بھی چیئرمین سینیٹ والا معاملہ ہو گا۔پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بننی چاہئے۔ ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں