ترجمان حکومت پاکستان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ بہت منفی تاثر دیا گیا کہ حکومت میڈیا کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے وزیراعظم عمران خان کی جو میڈیا کے ساتھ ایسوسی ایشن اور اونر شپ ہے وہ اُن کو بطور پارٹنر لیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں میڈیا عمران خان کا محسن ہے اور عمران خان بھی میڈیا کے محسن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلیم صافی نے سوال کیا کہ آپ کی منسٹری میں بھی کہا جارہا ہے اعوان جارہی ہے اور ایک اعوان آرہا ہے اس سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ استحقاق لیڈر عمران خان کا ہے وہ جو فیصلہ کریں گے میں مانوں گی۔زلزلے کیوں آتے ہیں اس سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرف اس سوال کو لے کر جانا چاہتے ہیں نہ لے کرجائیں اس حوالے سے بہت بات ہوچکی ہے اور میرا گلہ ہے جو ہمارے دوست اس بات کوجس طرف لے کر گئے مناسب نہیں تھا۔فیس بک کے فوکل پرسن ریجن کے وہ آئے ہوئے تھے اور ایک این آئی ٹی بی میں سوشل میڈیا چینج ورک شاپ تھا اور اس کا ٹائٹل ہی چینج فار سوشل میڈیا اس ٹائٹل پر میری تقریر ہونے لگی تو زلزلہ آگیا تو کچھ لوگ ڈر کے باہر بھاگے میں لائیو جارہی تھی تو میں وہاں پر کچھ کمینٹ نہیں دے سکتی تھی میں نے اپنی تقریر کو جاری رکھا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنا سریس زلزلہ ہوگا ہر ایک نے نارمل جھٹکے کے طور پر لیا۔معذرت اُن لوگوں کو کرنی چاہیے جنہوں نے اس بیان کو اس سے جوڑا اور مجھے ٹارگٹ کر کے ان لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکاجو زلزلے سے متاثر ہوئے۔
میڈیا کو دیوار سے نہیں لگارہے، فردوس عاشق اعوان
Facebook Comments