مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نےعالمی یوم صحافت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشے سے بڑھ کر ایک عظیم مشن کا نام ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات میڈیا تحفظ اورسازگارماحول کیلئے قانون سازی کرے۔ مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت اورملک کے دیگرشعبوں کی طرح میڈیا کیلئے موجودہ دور سیاہ ترین ہے کیوں کہ اس دورمیں صحافت،سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے۔آزادی صحافت کیلئے قربانیاں اورجانیں دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اورہم میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
Facebook Comments