media ki azadi jamhooriat ka buniyadi juz hai

میڈیا کی آزادی جمہوریت کا بنیادی جز ہے، شرجیل انعام میمن۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ کی ملاقات، دونوں  وزراء کی جانب سے قومی مسائل ، آزاد جموں و کشمیر اور سندھ کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی جانب سے صحافیوں کے لئے  کئے گئے اقدامات سے متعلق آگہی دی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی محض ایک اصول نہیں ،جمہوریت کا بنیادی جز ہے، میڈیا  ہاؤسز اور صحافیوں کے بلا خوف و خطر آزادی سے کام کرنے والے ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے، ایک متحرک، آزاد میڈیا ایک شفاف اور جوابدہ حکومت کے لیے بہت ضروری ہے، حکومت سندھ میڈیا انڈسٹری میں طویل المدتی ترقی کو فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ ، آزادی اظہار کو یقینی بنانا شہید بی بی، پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کا ویژن رہا ہے، حکومت سندھ پی پی پی کی قیادت کی رہنمائی میں، آزادی صحافت کو برقرار رکھنے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، آزاد پریس جمہوری معاشرے کا ستون ہے ، طاقت کو جوابدہ بنانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی بہت ضروری ہے، حکومت سندھ نے صحافیوں ، میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مدد کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ، وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے صحافی برادری کے لئے حکومت سندھ کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات پاکستان بھر کے صوبوں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتے ہیں، حکومت سندھ کے اقدامات نہ صرف صحافیوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ میڈیا اداروں کی ساکھ اور لچک کو بھی تقویت دیتے ہیں، مظہر سعید شاہ وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیر مظہر سعید شاہ نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو کشمیری چائے کا تحفہ پیش کیاسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مہمان وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیر مظہر سعید شاہ اور وفد کے دیگر ارکان کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں