چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا اور آزادی اظہار کے معاملے کو آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی قوم کو امپورٹڈسرکار اور ریاستی مشینری کی جانب سے ان میڈیا ہاوسز اورصحافیوں کے خلاف کریک ڈاون کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کے بارے میں متنبہ کرناچاہتاہوں جو پی ٹی آئی اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتے ہیں۔ دوصحافیوں ارشد شریف اور صابر شاکر کو اپنی جانیں پچانے کی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔ عمران ریاض ، سمیع ابراہیم اور ایاز امیر جیسے دیگر صحافیوں نے دھمکیوں ، پرتشدد حملوں اور گرفتاریوں کا سامنا کیا،میڈیا اور آزادی اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناوں گا۔دریں اثنا سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمعرات کو پورے پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منایاجائے گا۔۔ اے آر وائی کو صرف اس لئے بند کیاگیا کیونکہ وہ متبادل موقف دے رہا تھا،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم اے آروائی سمیت ان تمام صحافیوں کیساتھ کھڑے ہیں جن کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کی گئی۔
میڈیا کی آزادی عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments