سندھ کے نگراں وزیراطلاعات سید احمد شاہ، آئی جی سندھ رفعت مختار،ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا ودیگرپولیس افسران نے سندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کے آفس کادورہ کیا،سندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ ،نائب صدر حمید سومرو،جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو،آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی ودیگرعہدیداروں نےمہمانوں کوویلکم کہا،اس موقعے پر ایسوسی ایشن کے کام ، پارلیمانی رپورٹرزکے کردار،امن وامان کی صورتحال سمیت کئی موضوعات پرتفصیلی گفتگوکی گئی،اس موقعے پروزیراطلاعات سندھ احمد شاہ کاکہناتھاکہ نگران سندھ حکومت تمام محکموں کی کارکردگی میڈیاکے ذریعے عوام تک لاناچاہتی ہے،آئی جی سندھ کاکہناتھا کہ صحافیوں کامعاشرے میں اہم کردارہوتاہے،صحافیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کیاجائے گاجان محمد مہرکے قاتلوں کوجلد کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔