bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

میڈیا کی عدالتیں  سپریم لگتی ہیںِ، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے این ایف رانا ثناء اللہ کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریگی،میڈیا میں ملزم کا نہیں اے این ایف کا ٹرائل ہورہا ہے، اے این ایف اہم قومی ادارہ ہے اسے سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئین اور قانون کی عدالتوں سے میڈیا پر لگنے والی عدالتیں سپریم لگتی ہیں۔۔صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیس میں تفصیلی فیصلہ آیا اس کے خلاف اے این ایف اپیل میں جارہی ہے ، بعض میڈیا کچھ چیزیں پوائنٹ آؤٹ کر رہا ہے جس میں کیس کے حوالے سے تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔۔اے این ایف ایک ایسا ادارہ جس میں وردی پہنے ہوئے پاک فوج کے میجر جنرل سربراہی کررہے ہیں تاہم اس ادارے کو اسطرح مسلسل تضیحک آمیز انداز سے میڈیا کی اسکرینوں کی زینت بنایا جارہا ہے، اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ اے این ایف کو ذاتی دشمنی یا عناد تھا، رانا ثناء اللہ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیس کا فیصلے آنے کے بعد میڈیا پرآنے والی خبریں اخبارات میں چھپنے والے بیانات میں میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بے گنا ہ ہیں۔۔اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے اور سوال جنم لیتا ہے کہ جس شخص کو میڈیا میں بے گناہ یا گنہگار ٹھہرایا جائے گا تو عدالتی فیصلوں میں بھی ایسا ہی نظر آنا چاہیے اگر اس بیانیے کو مان لیا جائے تو میڈیا کے ساتھ جڑا بیانیہ آئین اور قانون کے بیانیے کے ساتھ میچ نہیں کرتا اورآئین اور قانون کی عدالتوں سے میڈیا پر لگنے والی عدالتیں سپریم لگتی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں