وزیراعظم عمران خان کے کراچی میں کارکنوں سے کیئے گئے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے پاس اس وقت معلومات کا فقدان ہے ، گیم کے حوالے سے اپوزیشن نے ابھی تک کچھ نہیں بتایا، اپوزیشن کے اندر بھی کسی کو واضح نہیں پتا کہ کیا ہور ہاہے ، ، صرف نوازشریف، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کو ساری تفصیل کا علم ہے ۔اپوزیشن کی کھیل میں ابھی تک کامیابی یہی ہے کہ عمران خان کے پاس انفارمیشن نہیں ہے ۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ دو دن پہلے تک ان کے وزیر داخلہ کو یہ نہیں پتا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف آ رہی ہے ، سپیکر کے خلاف آ رہی ہے یا وزیراعظم کے خلاف، جب اپوزیشن نے تحریک جمع کروائی تو انہیں معلوم ہواہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک آ رہی ہے ، انہیں ابھی یہ بھی نہیں پتا کہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے یا نہیں ہے ۔حامد میر کا کہناتھا کہ عمران خان کا مسئلہ معلومات کا فقدان ہے ، ویسے میڈیا کے پاس بھی پوری انفارمیشن نہیں ہے جبکہ ماضی میں سیاستدانوں کو انفارمیشن بھی میڈیا سے ہی ملتی تھی ۔اپوزیشن کی کھیل میں ابھی تک کامیابی یہی ہے کہ عمران خان کے پاس انفارمیشن نہیں ہے ۔
