pfuj ke naam khula khat

میڈیا کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے، پی ایف یوجے دستور۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (دستور) نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  اس مشکل مشکل اور تکلیف دہ   صورتحال میں میڈیا ورکرز کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کریں  ،پی ایف یو جے  کے صدر نواز رضا اور سیکریٹری  جنرل سہیل افضل نے اپنے مشترکہ بیان میں ملک بھر میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش صورتحال ، بڑھتے ہوئے بحران اور ورکرز کے معاشی قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر شعبہ زندگی کے ساتھ میڈیا انڈسٹری کے بحران پر بھی توجہ دیں ، کورونا وائرس سے پیدا ہونےوالی صورتحال میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ،کئی  میڈیا گروپس نے  ورکرز کا معاشی قتل  شروع کر دیا ہے تنخواہوں میں  کٹوتی  کی جارہی ہے ،بیشترز میڈیا ہاوسز نے 2سے 4 ماہ تک کی تنخواہیں  ادا  نہیں کیں ،ایک جانب کرونا وائرس   جیسی وبا   معاشرے کے  ہر طبقے پر حملہ آور ہے  صحافی  بھی اس  کا شکار ہیں ،لیکن ہماری حکومت صحافت بارے اپنا رویہ بدلنے کو تیار نہیں  ،اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے تو وہ میڈیا ہاوسز پر دباو بھی ڈال لیتی ہے ،ان کے واجبات بھی روک لیتی ہے یہاں  تک کہ بے بنیاد مقدمات میں گرفتار بھی کرا دیتی ہے لیکن ورکرز کے معاشی تحفظ کے لیے وہ کو ئی موثر اقدامات کرنے کو تیار نہیں ، آجکل کے  تکلیف دہ حالات میں میڈیا ورکرز، صحافی، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔بجائے اس کے کہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اضافی مراعات دی جاتیں، مختلف اداروں نے رواں ماہ ان کی پوری تنخواہ بھی ادا نہیں کی ہے۔ نواز رضا اور سہیل افضل نے  وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  سے  اپیل کی کہ وہ اپنی میڈیا پالیسی پر نظر ثانی کریں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی قتل رکوائیں اور میڈیا مالکان کو پابند کریں کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات فوری طور پر ادا کریں ،دوسری جانب میڈیا کو بحران سے نکالنے کے لیے میڈیا ہاوسز کے واجبات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں ،انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے ان کے بھی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیکج دیا جائے ،پی ایف یو جے نے تمام صوبائی حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کو بچانے کے لیے آگے آئیں ،میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ورکرز کے معاشی تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں