وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9صحافی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ میڈیا کے لوگ پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، کورونا وائرس کی کوریج میں میڈیا وہاں بھی موجود ہوتاہے ،جہاں مریض کے اہلخانہ بھی نہیں،مشکل وقت میں میڈیا ورکرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کر رہےہیں، کورونا نے میڈیا کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، میڈیا کیلئے بھی بیل آؤٹ پیکیج لانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل وزیراعظم کی ٹائیگر فورس فیلڈ میں کام شروع کردے گی، ٹائیگر فورس یوٹیلیٹی پروگرام کے تحت لوگوں تک راشن پہنچائیں گے۔
Facebook Comments