اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئےرﺅف کلاسرا نے کہا کہ جوسیٹ اپ خود بنایا گیاہے ، اس کوکیسے ختم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کولایا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی واضح پوزیشن ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھا جاسکتا ، اس وقت جوراستہ بچتاہے وہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیلئے عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہی ریہرسل کریں گے جو اس سے پہلے بے نظیر بھٹو کے ساتھ کرچکے ہیں، میں ابھی بھی سمجھتا ہوں کہ دوہزار تین سے لیکر دوہزار سات تک ہم نے بہت کچھ سیاسی طورپر سیکھا تھا لیکن جب پیپلز پارٹی آئی تو ہماری چیخیں نکل گئیں اورپھرنواز شریف آئے اورپھر یہی کچھ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ البتہ پیپلز پارٹی اورنواز شریف کی حکومتوں نے میڈیا کاکریک ڈاﺅن کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن اپناحصہ بقدر جثہ پورا کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ،ان کارویہ بھی اس حوالے سے نواز شریف والاہے ۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وہ جتنا جمہوریت اور میڈیاکو کمزور کرتے جائیں گے ، خود کوکمزور کرتے جائیں گے ۔
میڈیا کمزورکرنے والے خود کمزور ہونگے،کلاسرا
Facebook Comments