وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ اٹھایا، عثمان بزدار میڈیا شائی ہیں وہ اپنے کاموں کا میڈیا میں اظہار اس طرح نہیں کرتے جیسے کیا جاسکتا ہے، ہم ن لیگ کی طرح عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے اشتہارات پر نہیں لگاسکتے، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مقصد میڈیا کا گلا گھونٹنا نہیں ہے۔ وہ جیو نیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر مصدق ملک او ر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھربھی شریک تھے۔سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ڈرافٹ سامنے لائے، تمام صحافتی تنظیمیں پی ایم ڈی اے کو تسلیم نہیں کررہی ہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج اسلام آبا دنیا بھر میں عامل صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک شہر ہے،۔وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت بلین ٹری منصوبہ ایک مہم کے طور پر لے کر چل رہی ہے، یہ قومی ذمہ داری کے ساتھ بین الاقوامی کنٹری بیوشن بھی ہے جسے دنیا تسلیم کررہی ہے، وزیراعظم نے پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ اٹھایا، ۔۔
