ملک بھر میں جاری میڈیا بحران ایک ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت الیکٹرانک میڈیا کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق آج اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے شرکت کی۔۔اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے متعلقہ سیکریٹریز نے بھی شرکت کی، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی بی اے اور انکے اراکین بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو چیف جسٹس نے بتایا مالکان کی طرف سے میڈیا ورکرز کو ماہانہ تنخواہ نہیں دی جارہی، ورکرز کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔۔اکثریتی میڈیا ہاؤسز وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے عدم ادائیگیوں کے باعث کاروبار بند کرنے کی طرف جارہے ہیں ، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور ملازمت بنیادی حقوق میں شامل ہے، چیف جسٹس نے کہا حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث کوئی میڈیا ہاؤس اور مالکان ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالیں، اجلاس میں معاملے کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، وفاقی حکومت میڈیا ہاؤس کے کلیمز کی تصدیق کے بعد چار ہفتوں میں بقایاجات کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار طے کرے، پنجاب، سندھ اور کے پی کی صوبائی حکومتوں نے میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی تصدیق کے بعد ایک ماہ میں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔
میڈیا بحران،ایک ماہ میں حل ہونے کا امکان
Facebook Comments