جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چین کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جس پر آرمی چیف کو وضاحت کے لئےچین جانا پڑا،یہ سفارتی تعلقات کے آداب سےناواقف ہیں، جامعہ قاسم العلوم گلگشت ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں کنٹرولڈ میڈیا کام کر رہاہے،آپ لوگ نوازشریف کا ایونٹ نہیں چلا سکتے،آپ میراانٹرویونہیں چلاسکتے ۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست کی عمران خان سے توقع نہیں ہے۔
Facebook Comments