media industry tezi se namu par rhi hai | shahira

میڈیا انڈسٹری تیزی سے نمو پارہی ہے، سیکرٹری اطلاعات

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں رونما ہونیوالی تبدیلیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ وزارت کے افسران دور جدید کے میڈیا چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو تیار کریں،یہ بات انہوں نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں 32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ڈومین سپیسیفک تربیتی پروگرام کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں وزارت اطلاعات کے مختلف اداروں کے سربراہان اور زیر تربیت افسران کے علاوہ میڈیا ماہرین اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے شرکت کی، سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے عام لوگوں تک اطلاعات کی رسائی کو سہل بنا دیا ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں