میڈیاانڈسٹری میں ایک بڑا قدم اٹھالیاگیا۔۔سٹی نیوزنیٹ ورک کے ملازمین کو ہفتے میں دو چھٹیاں دے دی گئیں۔۔ یہ اعلان چار اکتوبر کی شام کو اچانک کیاگیا۔۔ جس کے بعد اب ملک بھر میں سٹی نیوزنیٹ ورک کے ملازمین کو ہفتے میں دو چھٹیاں ملیں گی۔۔ جب کہ ڈیوٹی ٹائم نو گھنٹے کردیاگیا ہے، جس میں شفٹ میں آنے والے اور جانے و الے ایک دوسرے کو وقت بھی دے سکیں گے، میڈیائی اصطلاح میں اسے ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کہاجاتا ہے، یعنی ایک بندہ جو شفٹ ہولڈ کررہا ہے صبح 8 بجے سے چار بجے تک موجود ہے، اب چار بجے جو نیا بندہ شفٹ سنبھالنے آئے گا اسے شفٹ چھوڑ کر جانے والا دن بھر کی اہم چیزوں سے متعلق بریف کرے گا۔ملازمین نے محسن نقوی کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
Facebook Comments