میڈیا ہاؤسز کو ادائیگیاں تیز کرنے کا حکم۔۔

وزیراعلیٰ نے اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کے ضمن میں واجب الادا رقوم کی ادائیگیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اخبارات اورمیڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں اطلاعات، خزانہ اور قانون کے صوبائی وزراء کے علاوہ متعلقہ حکام شامل ہوں گے،کمیٹی 3 روز میں سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگیوں کے زیر التوا کیسز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس حوالے سے عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اخبارات اورمیڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے امورکا جائزہ لیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے جامع حکمت عملی اپنا کر فوری اقدامات کئے جائیں گے، واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے میڈیا سے وابستہ تنظیموں کو بھی اعتماد میں لیا جائےدوسری طرف وزیراعلیٰ سے اے پی این ایس کے سیکریٹری جنر ل سرمد علی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پرنٹ میڈیا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پرنٹ میڈیا رائے عامہ پر دیر پا اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔حکومت پنجاب پرنٹ میڈیا انڈسٹری کی بحالی کیلئے تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ذمہ داری کے ساتھ آزادی اظہار کے تصور پر یقین رکھتی ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں