pemra bill media workers media houses ki mushtarka kamiyabi karaar

میڈیا ہاؤسز تمام واجبات 2 ماہ میں ادا کرینگے، مریم اورنگزیب۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں تمام میڈیا تنظیموں کےنمائندےشامل ہیں، الیکٹرانک میڈیا کو تمام واجبات 2 مہینے میں ادا کرنے ہیں، 60 دن والی تنخواہ کی شرط نہیں، واجبات کے لیے ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں تمام میڈیا تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں، ہماری جتنی میٹنگز ہوئیں ان کے ثبوت اور مینٹس موجود ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ تمام ثبوت پیش کیے، آئی ٹی این ای میں اخباری ملازمین کےلیے پلیٹ فارم موجود ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ اخباری ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں تو وہ آئی ٹی این ای سے ریکوَر بھی کرسکتے ہیں، ہم نے کئی کئی ماہ سے روکی گئی تنخواہیں ملازمین کو دلائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے لیے کوئی فورم موجود نہیں تھا، لوگوں کے پاس گھر کے خرچے اور دوائی کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپریل 2022ء سے اس حوالے سے مشاورت شروع کی گئی، میں نے کوئی فیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت کے بغیر نہیں لیا۔اُن کا کہنا تھا کہ چینل کو بند کرنے کا فیصلہ چیئرمین پیمرا کرتے تھے، ہم نے یہ اختیار کونسل آف کمپلینٹ کو دے دیا، کونٹنٹ کے اوپر چیئرمین پیمرا کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسل آف کمپلین کا فیصلہ اتھارٹی میں جائے گا، تھرڈ ٹیئر میں عدالت جاسکتے ہیں، اتھارٹی کورم کے ساتھ بھی فیصلہ کرے تو وہ چینل کو بند نہیں کرسکتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل میں کوئی فیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا گیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں میڈیا کی تمام تنظیموں کے سربراہان شامل ہیں، اخبارات کے ملازمین کی شکایات کے ازالے کیلئے آئی ٹی این ای کا پلیٹ فارم موجود ہے، وزیر بنی تو دیکھا میڈیا آؤٹ لیٹس میں لوگوں کو اکیس اکیس مہینے تک تنخواہیں نہیں دی گئیں، لوگوں کے پاس گھر کے خرچے اور دوائی کیلئے بھی پیسے نہیں ہوتے، اکثر ملازمین کو آؤٹ سورس ایچ آر کمپنی کے ذریعہ رکھا جاتا ہے وہ کبھی پے رول پر نہیں آتا، ہم نے ملازمین کے 12کروڑ روپے ریکور کروائے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین کیلئے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا، الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین اب کونسل آف کمپلین کے اندر درخواست دائر کرسکتے ہیں، میڈیا ملازمین کی تنخواہوں کو حکومتی اشتہارات اور کم از کم تنخواہ کے ساتھ منسلک کیا ہے،60دن والی تنخواہ کی شرط نہیں واجبات کیلئے ہے، الیکٹرانک میڈیا کو تمام میڈیا کارکنان کو واجبات 2مہینے میں ادا کرنے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں