media houses se wakil ke boycott ka mutalba

میڈیا ہاؤسزسے وکلا کے بائیکاٹ کا مطالبہ۔۔

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن  (ایمرا)کےصدر محمد آصف بٹ، سینئر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک، سیکرٹری ایمراسیلم احمدشیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری،ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ، سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال اور اراکین گورننگ باڈی ،روباعروج، آصف خاور ، محمد وقاص،رانا وحید،حامد خان ،احمرکھوکھر، یارمحمد، اسرارخان، نوین علی، عبداللہ، سیدعمران شمسی، ابوبکر،علی وقار، ثاقب سلیم بٹ،ذمل خان،شاکراعون، برہان الدین، صادق بلوچ،منصوربٹ، شکیل ملک،محمد عباس حیدر،عرفان ڈوگر نےلاہور کےاسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دوران کوریج میں آج نیوز چینل کے بیورو چیف اور ایمرا کے سیکرٹری سلیم احمد شیخ،  “جیونیوزکےسینئررپورٹراحمدفراز, بیوروچیف آج نیوز سلیم شیخ ” آپ نیوز کی خاتون رپورٹر عنبرقریشی” اے۔آر۔وائی نیوز کے رپورٹر حسن حفیظ، رپورٹرایکسپریس نیوز کے رپورٹر  ندیم چودھری،  ارسلان جاوید رپورٹر نیونیوز”ہنزہ ملک ڈان نیوز، ذوالقرنین رانا جی این این نیوز ، برہان الدین رپورٹر 92 نیوز” اور مہران رپورٹر چینل 5 نیوز سمیت دیگر صحافیوں اورکیمرہ مینوں کو صحافتی فرائض سر انجام دینے  پر وکلاء کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے پر”لاہور پریس کلب،”پی۔ایف۔یو۔جے”پی۔یو۔جے”سمیت تمام میڈیا ہاوسز سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وکلاء تنظیموں اور وکلاء رہنماوں کی ہرقسم کی میڈیاکوریج اور ریلیوں کی کوریج کا ہر سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے جب تک صحافیوں پر تشدد کرنے والے وکلاء متعلقہ صحافیوں سے معافی نہ مانگیں اور تمام وکلاء تنظیمیں اور بار کونسل ایسے تمام شرپسند عناصر وکلاء کا لائسنس معطل کرکے ان کا بنچ اور بار میں داخلہ پر پابندی  لگائیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website17
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں