media houses se jabri bartarfian kisi soorat qabool nahi

میڈیا ہاؤسزسے جبری برطرفیاں کسی صورت قبول نہیں،ارشد انصاری۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف اف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز اور اخبارات سے جبری برطرفیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی نکالے گئے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی سمیت ہیلتھ کارڈ اور دیگر مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے گجرانوالہ ایف ای سی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا وہ کراچی پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ اور سینیئر صحافی دوستوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس سے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری  جنرل  مظہر عباس پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان نائب صدر کے یوجے وارث رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ عوام ایمپلائیز یونین کے نمائندے عارف ہاشمی نے عوام اخبار سے نکالے گئے ملازمین کو تا حال واجبات کی عدم ادائیگی پر شرکائے اجلاس کو بریف کیا شرکاء اجلاس نے پی ایف یو جے کی قیادت کو ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر پیش انے والے مسائل  سے اگاہ کیا سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے یقین دہانی کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ اخبارات سے نکالے گئے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے ائی ٹی این ای میں دائر مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین ائی ٹی این ای سے فوری رجوع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے اجرا میں درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں گے تاکہ میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کارڈ کا فوری اجرا ممکن ہو سکے ارشد انصاری نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ایف ایس سی کے فیصلوں پر عمل درامد ہوگا ان فیصلوں میں پی ایف یو جے کی انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے اس موقع پر سینیئر صحافی مظہر عباس نے گوجرانوالہ ایف ایس سی سمیت صحافیوں کے جملہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے آئین کے مطابق چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے نائب صدر خورشید عباسی صدر کے یو جے طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اور مجلس عاملہ کے دیگر دوستوں نے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے  کو خوش امدید کہا اس موقع پر معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں