لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف خبروں کی اشاعت پر مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ روزنامہ جموں وکشمیر پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے جو آزادی صحافت پر کھلم کھلا حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔صدر ارشد انصاری نے کہاکہ روزنامہ جموں و کشمیر پر درج مقدمات اور روز نامہ سٹیٹ ویوز ، سٹیٹ ویوز ڈ کھیل ، روزنامہ دی کو ٹلینز اور ڈیلی فریڈم پوسٹ سمیت تمام صحافتی اداروں پر عائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں اور صحافیوں کو آزادانہ پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی کی مکمل ضمانت دی جائے، صحافیوں اور صحافتی اداروں پر پابندیوں کے باعث معاشی طور پر شعبہ صحافت زبوں حالی کا شکار ہوتاجارہاہے لیکن ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں پر درج کئے گئے مقدمات اور پابندیاں فی الفور ختم کریں بصورت دیگر حکومت کے ایسے ظالمانہ اور آمرانہ اقدامات کے خلاف ملک بھر کے صحافی اور صحافتی تنظیمیں احتجاج کا راستہ اختیار کریں گی۔