انسداددہشتگردی عدالت میں 22اگست میڈیا ہاؤسز پر حملے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےسے متعلق کیس میں مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح مکمل، مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی، سماعت کے موقع پر فاروق ستار،عامر خان،قمر منصور،شاہد پاشا، گلفراز خٹک و دیگر جبکہ مدعی مقدمہ پولیس افسر عبدالغفار سندھو عدالت میں پیش ہوئے،ان کے وکلا کی جانب سے مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی،ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ کیس میں 15 سو سے زائد ملزمان کو نامعلوم افراد میں شامل کیا گیا ہے اور 60 سے زائد گرفتار ہوئے،یہ سارے وہ لوگ ہیں جو وقوعہ کے روز جائے حادثہ سے صرف گزر رہے تھے ،ایم کیو ایم رہنما 23 اگست کو اشتعال انگیز تقاریر سے لاتعلقی کر چکے ہیں ،لاتعلقی کرنے کے بعد بھی رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقاریر کی 116 کی ایف آئی آر درج کی گئی ،ملزمان کی گرفتاری کے وقت انکے پاس سے اسلحہ یا ڈنڈا تک برآمد نہیں ہوا ،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح جاری رکھیں گے۔
میڈیا ہاؤسز پر حملہ،جرح مکمل کرلی گئی۔۔
Facebook Comments