پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ملک گیر کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی جبری برطرفیوں تنخواہوں میں مسلسل تاخیر اور پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی میں خیری حربے نا منظور میڈیا اداروں میں ویج بورڈ فوری لاگو کرنے کے حق میں نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے میڈیا اداروں سے کنٹریکٹ سسٹم کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان ممبران ایف ای سی مظہر عباس امتیاز خان فاران جنرل سیکرٹری کے یو جے سردار لیاقت دی نیوز یونین کے جنرل سیکرٹری دارا ظفر پروفیسر توصیف احمد نے خطاب کرتے ہوئے پیکا کالے قانون کی آڑ میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی رہنماؤں نے واضع کیا کہ پیکا جیسے کالے قانون کسی صورت قبول نہیں اور جب تک پیکا قانون واپس نہیں لیا جاتا پی ایف یو جے جدوجہد جاری رکھے گی رہنماؤں نے میڈیا ہاؤسز میں میڈیا ورکرز کی معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی احسن اقدام ضرور ھے لیکن تاخیری حربوں سے میڈیا ورکرز کو ذھنی ٹارچر کرنا زیادتی ھے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ھوگا انھوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ھاؤسز میں حالات کار پر جائزہ کمیشن تشکیل دیا جائے مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید کے بعد پیکا قانون اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد تیز کی جائے گی اس موقع پر پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل جاوید چوھدری ممبر ایف ای سی ایوب جان سرہندی کے یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری نعمت اللہ بخاری رانایوسف ماجد خان بشیر سدوزئی قاضی سمیع فیاض آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔