karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

میڈیا ہاؤسز کو کراچی پریس کلب کی وارننگ۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر اور دیگر عہدیداران نے نیو ٹی وی سمیت مختلف میڈیاہائوسز کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں صحافی اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالتے ہوئے پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔بجائے اس کے کہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اضافی مراعات دی جاتیں، مختلف اداروں نے رواں ماہ ان کی پوری تنخواہ بھی ادا نہیں کی ہے۔ صحافیوں کے ساتھ اس طرح کے رویے کو کسی طرح بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس عمل کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کیا جائے گا۔پیر کو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ مختلف اداروں کے صحافیوں کی جانب سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کو ان کو رواں ماہ کی پوری تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث اس وقت ملک میں ہنگامی صورت حال کا نفاذ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل غیرا نسانی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کیا کہ وہ صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیا ہائوسز کوپابند کریں کہ وہ صحافیوں کو پوری تنخواہوں کی ادائیگی کریں بصورت دیگر کراچی پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیمیں احتجاج پر مجبور ہوں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں