sahafi ka tahaffuz or digital lahore press club

میڈیاہاؤسزکواشتہارات کی بندش،صحافیوں کا احتجاج۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس(پی یوجے) کی کال پر جنگ جیو، روزنامہ نئی بات ،نیونیوز ،چینل 24اورڈیلی ٹا ئمزو دیگر میڈیاہاؤسزکے اشتہارات کی بندش کیخلاف  لاہورپریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں، صحافتی کارکنوںودیگر شعبہ زندگی سے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کی کال پرپی یوجے، لاہورپریس کلب کے عہدیداران ،(دستور)اورایمرا کے رہنمابھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پی یو جے کے صدر ابراہیم لکی،قائم مقام صدر لاہور پریس کلب سلمان قریشی، سینئر صحافی محمد عثمان، اینکا کے چیئرمین وحید بٹ، نجم ولی خان، ایمراکے صدر آصف بٹ،پی یوجے کے سابق صد ر قمرالزمان بھٹی ،سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری ایازشجاع ،پی یوجے کے سابق خزانچی کاشف سلیمان ،دستورکے عباداللہ ، سینئرنائب صدر خرم پاشا،خزانچی ندیم شیخ، سینئرصحافی میاں عابد اور مروہ انصر چودھری و دیگر نے شرکاء سےخطاب میں میڈیاہاؤسزکے اشتہارات پرپابندی کیخلاف غم وغصہ کااظہاراورحکومت سے فوری طورپراشتہارات کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اشتہارات بحال نہ ہوئے توپھراحتجاج کادائرہ کاروسیع کرینگے ۔نظامت کے فرائض خاوربیگ نے اداکئے۔ ابراہیم لکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اشتہارات کی بندش سے براہ راست صحافی کارکن متاثر ہو رہے ہیں، میڈیا ہائوسز کو بزنس نہیں ملے گا تو کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن ہو جائے گی، پی یو جے صحافیوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیگی، صحافی کارکنوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ سلمان قریشی نے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ اشتہارات بند کر کے میڈیا کو کنٹرول کر سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے، حکومت نے تمام میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بحال نہ کیے تو پی یو جے کے اس احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ سینئر صحافی محمد عثمان نے کہاکہ نیو نیوز اور نئی بات گروپ نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کی ہے، اشتہارات کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے، انہوں نے حکومت سے اشتہارات کی فی الفور بحالی کا مطالبہ کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں