media houses ki adaigio keliye 12 arab rupay ki manzoori

میڈیا ہاؤسز کی ادائیگیوں کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری۔۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے وزارت اطلاعات کے لیے دو ارب روپے کی منظوری دے دی۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لیے وزارت اطلاعات کو یہ رقم دینے کی منظور ی  دی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سرکاری اشتہاری پالیسی وضع نہ کیے جانے پر وفاق اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا تھا۔جسٹس فاروق حیدر نے ذرائع ابلاغ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر پر مشتمل اشتہارات شائع اور نشر ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کی ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی اور حکومت پنجاب کو جواب داخل کرنے ہدایت کی تھی۔جمعہ کے روز  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے زیرصدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ای سی سی نے غور و خوض کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری کی منظوری دی جس میں مذکورہ وزارت کے تفویض کردہ 5 ارب 60 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے 2 ارب کی تیکنیکی ضمنی گرانٹ ( ٹی ایس جی ) دینے کی استدعا کی گئی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ منظور شدہ گرانٹ میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر توانائی ( پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ، اور چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )، اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے وفاقی سیکریٹریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں