media taqatwar ke ghar ka gohar

میڈیاہاؤسز کے کاروبار میں چالیس فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ذمہ دار میڈیا ہاؤسز کو ٹھہرایا۔اردو میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2021 میں تمام میڈیا ہاؤسز کے کاروبار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن مالکان نے ورکنگ صحافیوں کو ایک روپیہ بھی منتقل نہیں کیا۔وہ اس خبر پر تبصرہ کر رہے تھے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بظاہر مشکلات کا شکار پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیر نے حیرت کا اظہار کیا کہ اتنا منافع کمانے کے بعد بھی یہ مشکلات کیوں جاری ہیں۔انہوں نے  مطالبہ کیا کہ۔۔میڈیا کو رشوت دینا بند کرو۔۔ساتھ یہ بھی کہنا تھا کہ ۔۔کیا یہ مذاق ہے کہ عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ ہورہا ہے۔۔واضح رہے کہ صحافیوں سمیت بہت سے لوگوں نے حال ہی میں وزیر اعظم کے دورہ ترکی کے بارے میں پرنٹ میڈیا میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دینے پر مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں