media houses hamla case do gawahaan ki jurh mukammal

میڈیاہاؤسزحملہ کیس، دو گواہان کی جرح مکمل۔۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق 2 مقدمات میں گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرنے کے بعد سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے میڈیا ہاؤسز پر حملے کے2 مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے موقع ایم کیو ایم رہنماؤں کے وکلاء نے جج کے روئیے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان گلفراز خٹک اور عامر خان و دیگر نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جوکہ عدالت نے مسترد کردی تھی۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک کیس منتقلی کا کوئی آرڈر نہیں ملتا ہے کیس کی سماعت جاری رہے گی۔اس موقع پر عدالت نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اور رینجرز کی نفری طلب کی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں